پشاور: تھانہ متھرا پولیس نے تھانہ زیدہ ضلع صوابی اور تھانہ متھرا پولیس کو قتل اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب ملزم کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ متھرا پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ تھانہ زیدہ ضلع صوابی اور تھانہ متھرا پولیس کو قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میںمطلوب اشتہاری مجرم تھانہ متھرا کی حدود میاں خیل میں موجود ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ متھرا جاوید خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا پولیس ٹیم کے پہنچنے سے قبل ہی اشتہاری مجرم فرار ہو چکا تھا ۔
تاہم کارروائی کے دوران اشتہاری مجرم عمران ولد عنایت کے قریبی ساتھی اور دست راست ملزم اسد ولد محمد بہادر کو گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اشتہاری مجرم عمران کو پناہ دینے سمیت مختلف مواقع پر وارداتوں کے بعد سہولت اور امداد فراہم کرنے کا بھی انکشاف کیا جس کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف بھی برآمد کرلی ۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔