لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے سپریم کورٹ کا رولنگ کو غلط قرار دینا اچھی بات لیکن امید ہے آئین توڑنے والوں کو قرار واقعی سزا ہوگی۔
مریم نواز شریف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر کی رولنگ کو غلط قرار دے دیا گیا اچھی بات ہے ، مگر یہ رولنگ صرف غلط نہیں ہے بلکہ آئینِ پاکستان کی بد ترین توہین ہے اور انتہائی خطرناک روش ہے جس کو لگام دینا عدلیہ کا فرض ہے۔
رولنگ کو غلط قرار دے دیا گیا،اچھی بات ہے مگر یہ رولنگ صرف غلط نہیں ہے بلکہ آئینِ پاکستان کی بد ترین توہین ہے اور انتہائی خطرناک روش ہے جس کو لگام دینا عدلیہ کا فرض ہے۔امید ہے آئین توڑنے والے کو قرار واقعی سزا ہو گی تاکہ پھر کسی کو ملک کے ساتھ ایسا گھناؤنا کھیل کھیلنے کی جرت نا ہو
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 7, 2022
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ رولنگ کو غلط قرار دے دیا گیا، اچھی بات ہے مگر یہ رولنگ صرف غلط نہیں ہے بلکہ آئینِ پاکستان کی بد ترین توہین ہے اور انتہائی خطرناک روش ہے جس کو لگام دینا عدلیہ کا فرض ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ امید ہے آئین توڑنے والے کو قرار واقعی سزا ہو گی تاکہ پھر کسی کو ملک کے ساتھ ایسا گھناؤنا کھیل کھیلنے کی جرات نہ ہو۔