اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ناروال اسپورٹس سٹی ریفرنس کیس میں فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔ بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ناروال اسپورٹس سٹی ریفرنس سے متعلق مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی درخواست بریت پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کی۔ احسن اقبال کے وکیل نے موقف اپنایا کہ احتساب عدالت نے بریت کی درخواست مسترد کردی‘ نارووال اسپورٹس سٹی پروجیکٹ کی منظوری سی ای ڈبلیو پی، وفاقی کابینہ اور دیگر نے دی تھی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ احتساب عدالت خود مانتی ہے کہ یہ معاملہ سیکشن9 اے کا نہیں بنتا۔ عدالت نے سماعت 13اپریل تک ملتوی کردی۔