مریم نواز کی حمزہ شہباز سے یکجہتی کے لیے بس میں سوارہوکر مقامی ہوٹل آمد

120

لاہور(آئی این پی )پنجاب اسمبلی کے علامتی اجلاس میں شرکت کے لیے ارکان کی بڑی تعداد مقامی ہوٹل میں جمع ہوئی، جہاں ن لیگ، علیم خان گروپ، جہانگیر ترین گروپ کے ارکان بھی موجود تھے۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور حمزہ شہباز گلبرگ سے مقامی ہوٹل گئے ، مریم نواز اور حمزہ شہباز ارکان اسمبلی سے اظہار یکجہتی کے لیے بس میں سوار ہو کر آئے ۔ اس سے قبل مریم نواز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کا اعلان کرنے کے بعد ہوٹل پہنچیں۔ اس سے قبل ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ اسمبلی سیشن کہیں پر بھی بلاسکتے ہیں ، صوبے میں اس وقت خلا کی پوزیشن ہے ، کوئی چیف ایگزیکٹو نہیں ہے۔