شہباز شریف کا نگراںوزیراعظم کیلیے مشاورت سے انکار

122

اسلام آباد(صباح نیوز) اپوزیشن رہنما شہبازشریف نے نگران وزیراعظم کے لیے مشاورت سے انکار کردیا۔انہوں نے صدر مملکت کو اپنے جوابی خط کو کہا کہ عدالت عظمیٰ نے اس سارے معاملے پر از خود نوٹس لے رکھا ہے،موجودہ صورتحال میں جسٹس ریٹائرڈ گلزار احمد کا بطور نگراں وزیراعظم نام تجویز کرنا عمران خان کی جانب سے پاکستان کے آئین کی شقوں کو پامال کرنے کی مذموم کوشش ہے۔ جسٹس ر گلزار احمد کا نام بطور نگراں وزیراعظم پیش کرنا آئین کے خلاف ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ آپ کی طرف سے تقرری کے معاملے پر مشاورت ایک جلد بازی میں کیا گیا عمل ہے جبکہ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ کوئی بھی قدم عدالت کے احکامات کے تابع ہوگا۔