عمران صاحب الیکشن نہیں جیل جانے کی تیاری کریں ، مریم اورنگزیب

138

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب تین مہینے میں الیکشن نہیں جیل جانے کی تیاری کریں ، آپ ملک میں الیکشن نہیں فساد و افراتفری اور انارکی چاہتے ہیں ۔ عمران خان کے بیان پر ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان صاحب آئین توڑنے والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہوتی آپ ملک میں الیکشن نہیں فساد و افراتفری اور انارکی چاہتے ہیں آپ تین مہینے میں الیکشن نہیں جیل جانے کی تیاری کریں ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئین صرف اپنی لوٹ مار اور نالائقی و نااہلی کو چھپانے کے لییتوڑا آئین توڑ کر آپ نے اپنی سیاسی قبر کھودی ہے ،عمران خان نے نیشنل سکیورٹی میٹنگ کا سہارا لے کر آئین پہ حملہ کیا ہے۔