عمران خان 3 مہینے میں جیل جانے کی تیاری کریں ‘ مریم اورنگزیب

100

لاہور (نمائندہ جسارت) ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان 3 مہینے میں الیکشن نہیں جیل جانے کی تیاری کریں ، آپ ملک میں الیکشن نہیں فساد و افراتفری اور انارکی چاہتے ہیں، ملک میں کوئی حکومت نہیں، ایوان صدر اور وزیراعظم ہائوس پر آئین شکن ٹولے کا قبضہ ہے۔ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئین شکن ٹولہ22 کروڑ عوام کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔