کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے کہا ہے کہ پا کستان اندرونی و بیرونی، معاشی اور انسانی سیکورٹی پر مبنی جامع پالیسی پر کاربند ہے، ملک کی مجموعی قومی سلامتی میں بلوچستان کی حیثیت کلیدی ہے، بلوچستان کے نوجوان کسی بھی لحاظ سے کسی سے کم نہیں بلکہ عصری شعور میں دوسروں سے آگے ہیں، وہ ہر میدان میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں۔