عمران خان جیسے غدار کو تاریخی شکست دینگے‘ مریم نواز

304

لاہور( نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صد رمریم نواز نے کہا ہے کہ آئین توڑنے والے کا فیصلہ ہوگا پھر الیکشن میں جائیں گے،عمران خان جیسے غدار کو تاریخی شکست دیں گے، ڈکٹیٹرز نے بھی اتنے بدترین طریقے سے آئین نہیں توڑا جس بے شرمی سے عمران نے آئین توڑا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ میں درخواست گزار کوئی سیاسی جماعت ، اپوزیشن یاپی ڈی ایم نہیں بلکہ پاکستان کا آئین ہے،خط کی ڈرافٹنگ دفترخارجہ میں بیٹھ کر کی گئی، سوالوں کے جوابات سے بچنے کے لیے امریکا میں تعینات سفیر کو راتوں رات برسلز سمگل کرا دیا گیا ،نیشنل سیکورٹی کمیٹی کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔ علامیے کا غلط استعمال کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اوراپوزیشن آپ کو بخشے گی نہیں ،اگر آپ کو سزا نہ ملی تو عوام آپ کو یہ سزا دیں گے۔