اسد قیصر کے خلاف خبریں بے بنیاد ہیں ، ترجمان قومی اسمبلی

405

اسلام آباد:ترجمان قومی اسمبلی کا اسپیکر اسد قیصرکے حوالے سے میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہیں،ایسی تمام خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار ہیں،اسد قیصر نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کی بنا پر 3 اپریل کو اجلاس کی صدارت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ترجمان قومی اسمبلی نے اسپیکر اسد قیصرکے حوالے سے میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہاکہ ایسی تمام خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار ہیں،اسد قیصر نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کی بنا پر 3 اپریل کو اجلاس کی صدارت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

منگل کوجاری تردیدی بیان میں ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور اس پر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر اسپیکر قومی اسمبلی کے حوالے سے میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ ترجمان نے ایسی تمام خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کی بنا پر 3 اپریل کو اجلاس کی صدارت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر کی طرف سے تحریک عدم اعتماد پر دی گئی رولنگ سے متفق تھے اور اس پر دستخط کیے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے لہذا اسپیکر اپنا نقطہ نطر اپنے وکلا کے ذریعے عدالت کے سامنے پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی خبریں اسپیکر سے منسوب کرنے سے گریز کیا جائے۔