اسلام آباد (صباح نیوز) پی ٹی آئی رہنما شہباز گل اور پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر ٹوئٹر پر آمنے سامنے آگئے۔ شہباز گل نے گزشتہ روز ٹوئٹ میں کہا کہ شام بعد از افطار،نزد ڈی چوک پاکستان تحریک انصاف اجتماع کررہی ہے، یہ اجتماع اگلا پورا ہفتہ ہر شام بعد از افطار ہوا
کرے گا۔ پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام سے التماس ہے کہ وہ اس میں بھرپور شرکت فرمائیں۔ فیملیز اور خواتین کے لیے سکیورٹی کا خصوصی انتظام ہو گا۔شہباز گل کے بیان پر پی پی پی رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے ردعمل میں کہا کہ قوم یوتھ سے یہی توقع کی جا سکتی ہے۔مصطفی نواز کھوکھر نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ اپنی حکومت جانے کا جشن ایک ہفتہ تک منائیں گے۔