پاکستان اور آسڑیلیا کے مابین واحد ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج کھیلا جائے گا جو پاکستان میں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ بھی ہوگا۔پاکستان اورآسڑیلیا کے درمیان کل ملاکر25 واں ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ ہوگا۔ مجموعی طور پر پاکستان کا ریکارڈ آسڑیلیا سے اچھا ہے۔ پاکستان نے24میں سے12 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ آسڑیلیا نے 10 میچ جیتے ہیں دونوں کے درمیان ایک میچ ٹائی اور ایک میچ نامکمل رہا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین جو آخری5 ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے گئے ہیں اس میں آسڑیلیا نے 3 اور پاکستاں نے ایک میچ جیتا ہے۔ ایک میچ نامکمل بھی رہا ہے۔آسڑیلیا اورپاکستان کے درمیان آخری ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ11 نومبر 2021 کودبئی میں کھیلا گیا تھا جس میں آسڑیلیا نے 5 وکٹوں سے جیت حاصل کی تھی۔ پاکستان نے مقررہ20 اوور میں4 وکٹوں پر 176 رنز بنائے تھے۔ آسڑیلیا نے19 اوور میں5 وکٹوں پر 177رنز بناکر میچ 5وکٹوںسے جیتا تھا۔آسڑیلیا کا پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں میں سب سے زیادہ اسکور19.5 اوور میں 7 وکٹوں پر 197 رنز ہے جو اس نے گروس آئسلیٹ میں14 مئی 2010کو بنایا تھا۔ پاکستان کاآسڑیلیا کے خلاف سب سے زیادہ اسکور20 اوور میں7 وکٹوں پر194 رنز ہے جو اس نے ہرارے میں5 جولائی2018 کو بنایا تھا۔آسڑیلیا کا پاکستان کے خلاف ٹوئنٹی ٹوئننٹی بین الاقوامی میچوں میں سب سے کم اسکور19.3اوور میں 89 رنزہے جو اس نے دبئی میں5 ستمبر 2012کو بنایا تھا۔ پاکستان کاآسڑیلیا کے خلاف سب سے کم اسکور19.1 اوور میں 74 رنزہے جو اس نے دبئی میں10 ستمبر 2012 کو بنایا تھا۔عمر اکمل نے23 مارچ2014 کوڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں54 گیندوں پر9 چوکوں اور4 چھکوں کی مدد سے 94 رنز بنائے تھے جو پاکستان کی جانب سے آسڑیلیا کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔ آسڑیلیا کے لئے یہ ریکارڈ شین واٹسن کے پاس ہے جنہوں نے گروس آئسلیٹ میں2 مئی 2010 کو49 گیندوں پر7چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 81 رنز بنائے تھے۔جیمس فولکنر کو آسڑیلیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف سب سے اچھی بولنگ کرانے کا اعزاز حاصل ہے۔