چین، انٹرنیٹ کے شعبے میں ابتدائی 2 ماہ کے دوران آمدنی میں اضافے کی شرح مستحکم

200

بیجنگ (اے پی پی):چین میں رواں سال انٹرنیٹ کے شعبے میں ابتدائی 2 ماہ کے دوران آمدنی میں اضافے کی شرح مستحکم رہی ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت صحت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انٹرنیٹ اور اس سے متعلقہ خدمات فراہم کرنے والی بڑی کمپنیوں کی آمدنی جنوری -فروری کے دوران 222.3 ارب یوآن (تقریبا 35 ارب امریکی ڈالرز) رہی جو گزشتہ برس سے 5.1 فیصد زائد ہے۔ شرح نمو 2021 کے مقابلے میں 16.1 فیصد پوائنٹس کم تھی۔