اسلامی جمعیت طلبہ سکھر کا اظہار تعزیت

315

سکھر(نمائندہ جسارت)اسلامی جمعیت طلبہ سکھرقائم مقام ناظم اسماعیل مغل، ناظم علاقہ سکھرمحمد شعیب لاشاری، ناظم علاقہ کالجز صہیب سمیت دیگر ذمہ داران نے سکھر جمعیت کے امیدار رکن ، اسلامیہ کالج سکھر کے طالبعلم مزمل تہیم سے ان کے والد کی وفات پر اظہار افسوس و تعزیت کیا ہے، ایک تعزیتی بیان میں جمعیت کے رہنماؤں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین ۔