اسلام آباد‘کراچی(آن لائن+اسٹاف رپورٹر )پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے ترجمان پاک فوج سے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے وضاحت مانگ لی۔ ایک بیان میں بلاول نے دفتر خارجہ اور وزارت دفاع سے بھی قومی وضاحت طلب کی ہے اور کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اپنی بغاوت کو جواز دینے کے لیے بیرونی سازش کا واویلا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترجمان پاک فوج وضاحت کریں گے کہ کیا قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں قومی اسمبلی کے197 ارکان کو بیرونی سازش کا حصہ قرار دے کر غدار قرار دیا گیا ہے؟ عمران خان کی انا پاکستان سے زیادہ اہم نہیں ہے۔بلاول نے سوال کیا کہ دفتر خارجہ یا وزارت دفاع7سے27مارچ کے درمیان بیرونی سازش کے حوالے سے سرکاری مراسلات کو سامنے لاسکتے ہیں؟یقینا اس سطح کی سازش کو بجائے سفارتی مراسلے کے ہماری اپنی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ذریعے بے نقاب ہونا چاہیے۔