عدالت عظمیٰ پر قوم کی نظریں مرکوز ہیں،ثروت اعجاز قادری

198

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کسی طور بھی انارکی وانتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا، سیاسی وآئینی بحرانی کیفیت سے نکلنے کیلیے الزام تراشی کاسلسلہ بند ہونا چاہیے ،عدلیہ کا احترام کرتے ہیں عوام پُر امید ہیں فیصلہ آئین کی روح اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق آئے گا ،ملک کو سیاسی وآئینی بحرانی کیفیت سے نکالنے کیلیے مستقبل میں ہونے والے انتخابات کی طرف جایا جائے ،آئین کی بالادستی کیلیے عدالت عظمیٰ پر پوری قوم کی نظریں مرکوز ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے موجودہ سیاسی صورتحال اور مہنگائی میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ رمضان المبارک میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے بجائے 50فیصد اضافہ کردیا گیا ،رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ذخیرہ اندوزی کرکے پھلوں اور روزمرہ استعمال ہونے والی اشیاء کا مہنگا ہونا شہری وصوبائی حکومتوں کے لیے سوالیہ نشان ہے۔