قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے منٹس طلب کیے جاسکتے ہیں، شاہ محمود قریشی 

240
The coffers

 اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ فیصلہ کرنا چیف جسٹس کا اختیار ہے اور اپوزیشن کو اعلیٰ عدلیہ پر اعتماد کرنا چاہیے،عدالت عظمیٰ نے اپوزیشن کی فل کورٹ کی استدعا کو مسترد کر دیا ہے،قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے منٹس طلب کیے جاسکتے ہیں۔

پیر کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئےشاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ فیصلہ کرنا چیف جسٹس کا اختیار ہے اور اپوزیشن کو اعلیٰ عدلیہ پر اعتماد کرنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کی فل کورٹ کی استدعا کو مسترد کر دیا ہے۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اگر عدالت نے طلب کیے تو پیش کر دیں گے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی بنیاد پر یہ سب ہوا، اس کمیٹی کی اپنی اہمیت ہے،اس میں سروسز چیف ہوتے ہیں اور سکیورٹی ایجنسیوں کے سربراہان ہوتے ہیں، اس میں قومی مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلہ کیا جاتا ہے۔