اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ میں علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست پر اعترضات کیخلاف اپیل پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس اعجاز الاحسن نے
ریمارکس دیے ہیں کہ رجسٹرار آفس کے مطابق علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری ہو چکے، درخواست دائر کرنے کا مقصد پورا ہوچکا ہے، وکیل شہباز کھوسہ نے کہا کہ خدشہ ہے پروڈکشن آرڈر واپس نہ لے لیے جائیں، جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ درخواست زیرالتواء نہیں رکھ سکتے، کوئی مسئلہ ہو تو نئی پٹیشن دی جاسکتی ہے۔