اپوزیشن کو آج سرپرائز ملے گا،اسد عمر

197

اسلام آباد (اے پی پی/صباح نیوز)سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ آج ہم پوری قوت سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب کے سامنے پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے سینئر رہنمائوں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ آج اتوار کو اپوزیشن کو سرپرائز ملے گا، سننے میں آرہا ہے ان میں پریشانی بڑھ رہی ہے‘ ملک میں ایک انتشار نظر آ رہا ہے، ہو کیا رہا ہے؟ ملک کے فیصلے یہاں کے عوام نے کرنے ہیں یا چند بے ضمیر سیاست دانوں نے، وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ افغانستان کے فیصلے افغان کو کرنے چاہییں۔