بدین (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر سیدعلی مردان شاہ ودیگر ذمہ داران کا مرکزی نائب امیر مولانا اسداللہ بھٹو کی اہلیہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت ۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر سیدعلی مردان شاہ نائب امراء سید داود شاہ گیلانی، اللہ بچایو ہالیپوٹہ غلام رسول احمدانی، عبدالکریم بلیدی، محمد موسیٰ ملاح. جنرل سیکرٹری عظیم احمد منصوری ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد سلیم جونیجو سیکرٹری اطلاعات ونشریات صاحب زادہ صدیق بلیدی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبدالرزاق منگریو ودیگر ذمہ داران نے اپنے مشترکہ بیان میں جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر و سابق رکن قومی اسمبلی مولانا اسداللہ بھٹو کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ وافسوس اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت لواحقین کے لیے صبر وجمیل کی دعا کی ہے۔