پاک چائنا کالج اور کیڈٹ کالج پٹارو کے درمیان اسکالر شپ

273

کوٹری (جسارت نیوز) پاک چائنہ انٹرنیشنل اسکول اینڈ کالج سسٹم کے ڈائریکٹر میر زادی،کو ڈائریکٹر آصف علی شر اور پرنسپل ماہرہ نور عباسی سے کیڈٹ کالج پیٹارو کے پرنسپل کموڈور مشتاقِ احمد کی ملاقات۔پاک چائنا انٹرنیشنل اسکول اینڈ کالج سسٹم اور کیڈٹ کالج پٹارو کے درمیان بچوں کے لیے اسکالر شپ، چینی زبان سکھانے، کنفیوشس کلاسز، ورکشاپس کے انعقاد اور پاکستان اور چین کے ثقافتی پروگراموں کو مشترکہ طور پر منانے پر اتفاق۔ملاقات میں کیڈٹ کالج پٹارو کے پرنسپل کموڈور مشتاق احمد، چائنیز ڈائریکٹر کیڈٹ کالج پٹارو پروفیسر کاشف ضیاء درانی اور ڈائریکٹر چائنیز سینٹر پروفیسر شان ین نے پاک چائنیز انٹرنیشنل اسکول اینڈ کالج سسٹم کی پرنسپل ماہرہ نور عباسی کو چائنیز کنفیوشس کلاس روم برانچ پاک چائنا کی ڈپٹی ڈائریکٹر کا آرڈر دیا گیا.اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ نور عباسی نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ چائنیز کنفیوشس کلاس کا ڈپٹی ڈائریکٹر بننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، میری خواہش ہے کہ ہمارے اسکول کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیت اور وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا اور دنیا بھر کے اسکول اور تعلیمی اداروں کے ساتھ روابط قائم کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے علاوہ دیگر اداروں کے ساتھ مختلف پروگرام کا انعقاد کیا جائے تاکہ وہ ذہنی نشونما کے لیے مشترکہ کوششیں کریں۔