اسلا م آباد (صباح نیوز) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف 25 سال پرانے ریفرنسز میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔ آصف زرداری کی بریت کے خلاف اپیلوں پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ پیرکو سماعت کرے گا۔ عدالت نے نیب کو مزید عدالتی وقت ضائع نہ کرنے اور کیس کی تیاری کی ہدایت دے رکھی ہے‘ نیب نے آصف زرداری کی ارسس ٹریکٹر، اے آر وائی گولڈ ریفرنس میں بریت کو چیلنج کیا۔ایس جی ایس کوٹیکنا ریفرنسز میں بھی آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب اپیل زیر سماعت ہے۔ نیب نے7 سال قبل آصف زرداری کی بریت کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔