چوہدری پرویز الٰہی کا مقابلہ کریں گے، رانا ثناءاللہ

373
contest against

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہی کیساتھ ہماری ملاقات کو پتہ نہیں کس کی نظر لگ گئی، وہ پاکستان تحریک انصاف کے نامزد کردہ امیدوار ہیں، ہم ان کا مقابلہ کریں گے۔

ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ متحدہ اپوزیشن نے متفقہ طور پر حمزہ شہباز کو وزیراعلی کا امیدوار نامزد کیا ہے، حمزہ شہباز جب کابینہ بنائیں گے تو اتحادیوں کو شامل کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ترین گروپ کے 16ارکان باضابطہ طور پر حمایت کا اعلان کریں گے، علیم خان اپنے ساتھیوں اور گروپ کے ساتھ آج حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کریں گے، چھینہ گروپ کے ساتھ بھی بات چیت ہوئی ہے، ہمیں امید ہے وہ اپنا فیصلہ تبدیل کریں گے۔ عجلت میں غیر آئینی و قانونی کام نہیں کرنا چاہئے، ہمارے نمبرز آج بھی پورے ہیں اور کل بھی ہوں گے، ہم نے اتحادیوں کیساتھ مل کر 177کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔

رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ عثمان بزدار صاحب نے اپنا استعفی وزیر اعظم کے نام لکھا، انہیں اپنا استعفی گورنر کے نام لکھنا چاہئے تھا۔