یورپی یونین اور چین کے درمیان آن لائن سالانہ اجلاس

364

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین اور چین کے درمیان سالانہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ورچوئل اجلاس میں یورپی بلاک کی کوشش ہے کہ چین سے اس بات کی یقین دہانی لی جائے کہ وہ روس کو عالمی پابندیوں سے بچنے اور ان کے باوجود سودے کرنے میں مدد فراہم نہیں کرے گا۔ یورپی قیادت یہ بھی چاہتی ہے کہ چین یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے یونین کے ساتھ مل کر کام کرے۔ اجلاس میں چین کی جانب سے یورپی ارکان پر پابندی، لتھوانیا کے بائیکاٹ اور سرمایہ کاری سے متعلق معاہدے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔