اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق سینیٹر فیصل ووڈا کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل 7 اپریل 2022 ء کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل تین رکنی بینچ سات اپریل کو نااہلیت کے فیصلے کے خلاف فیصل ووڈا کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کرے گا۔اس ضمن میں فیصل ووڈ ا سمیت مقدمے کے تمام فریقین کے وکلا کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔