کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر کراچی سمیت صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
عام تعطیل کے موقع پر تمام نجی اور سرکاری اسکولز کالجز بند رہیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 43 ویں برسی بروز پیر 4 اپریل کو منائی جارہی ہے۔
پیپلز پارٹی ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کرے گی جس میں سابق وزیراعظم کی سیاسی خدمات اور جہد و جہد پر روشنی ڈالی جائے گی۔