خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کو بھاری کامیابی ملی، اسد عمر

377
elections

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کو بھاری کامیابی ملی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اینے بیان میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ قوم اپنے غیرت مند لیڈر کے ساتھ کھڑی ہو گئی ہے، اب فیصلہ عدم اعتماد تحریک کا نہیں ہونا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اب فیصلہ یہ ہونا ہے کہ عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے یا چند ضمیر فروش سیاستدان یا ان کے بیرونی آقا۔