ہر سروے میں عمران خان مقبولیت میں پہلے نمبر پر ہے،اسد عمر کا دعوی

405

 اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ شیشہ نہیں فولاد ہیں ہم، ہم پھر الیکشن لڑیں گے اور دیکھیں گے کون آتا ہے۔تحریک انصاف کے دور میں روز گار کے مواقع میں اضافہ ہوا،تین سال میں 11لاکھ افراد کو بیرون ملک بھی ملازمت ملی

اگر پالیسیاں ایسے ہی چلتی رہیں تو ایک کروڑ نوکریوں کے قریب پہنچ جائیں گے، جمعہ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک طرف تحریک انصاف ڈیڑھ گنا زیادہ ہے اور ہر سروے میں عمران خان مقبولیت میں پہلے نمبر پر ہے۔انہوں نے کہا کہ اتوار تک ہماری حکمت عملی مربوط ہے، سمجھ آتی ہے کہ بیرون طاقت کہتی ہے عمران خان کی خارجہ پالیسی آزاد ہے،

اسد عمر نے کہا کہ ہم کراچی جائیں گے اور آصف زرداری کا کلپ چلائیں گے، آصف زرداری نے کہاتھاکہ مہاجربھگوڑے ہیں اور بھاگ کر آئے تھے، اس کے بعد قومی اسمبلی میں جو میرا جواب تھا وہ چلائیں گے، پھر ہم بتائیں گے، شیشہ نہیں فولاد ہیں ہم، مہاجر کی اولاد ہیں ہم، پھر ہم الیکشن لڑیں گے، دیکھیں گے کون آتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دور میں روز گار کے مواقع میں اضافہ ہوا اور تین سال میں 11لاکھ افراد کو بیرون ملک بھی ملازمت ملی، 5 سال میں ایک کروڑ روزگار دینے کا اعلان کیا تھا، اس پر ہمارا مذاق اڑایا تھا لیکن اگر پالیسیاں ایسے ہی چلتی رہیں ، مجھے یقین ہے ایک کروڑ نوکریوں کے قریب پہنچ جائیں گے۔