میں سابق وزیراعظم کی تقریر نہیں دیکھتا، بلاول کا عمران خان کے خطاب پر ردعمل

341
وزیر اعظم کا بندوبست کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، بلاول

 اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل کا اظہا رکرتے ہوئے کہاہے کہ وہ سابق وزیراعظم کی تقریر نہیں دیکھتے،عوام ان کا جھوٹ پہچان چکے ہیں، اس شخص نے ایک وعدہ پورا نہیں کیا اور آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا۔

 جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ میں سابق وزیراعظم کی تقریر نہیں دیکھتا ہوں، عوام ان کا جھوٹ پہچان چکے ہیں، اس شخص نے ایک وعدہ پورا نہیں کیا اور آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سی پیک منصوبے کو بین الاقوامی سازش کے تحت سبوتاژ کیا، 3سال میں تبدیلی کے نام پر تباہی مچی ہوئی ہے، اسے شکست نظر آرہی ہے، کوئی راستہ بچنے کادکھائی نہیں دے رہا ہے۔بلاول کا کہنا تھاکہ الزام تراشی کرنا نامناسب ہے، وزیراعظم نے کچھ دن پہلے بڑے جلسے کی ناکام کوشش کی، ان کوپارلیمان میں مقابلہ کرنا چاہیے، لاکھوں لوگوں کی ضرورت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم نے ثابت کردیا کہ وزیراعظم اکثریت کہو چکے ہیں، حکومت ختم ہوگئی ہے، پیپلز پارٹی نے کبھی خارجہ پالیسی پر سمجھوتانہیں کیا، ہم نے نیٹو سپلائی بند کی، ڈرون حملے کی مخالفت کی۔بلاول کا کہنا تھاکہ جسے امریکی صدر نے فون کال نہیں کی وہ کیوں دھمکی دےگا؟ وہ ہار چکا ہے، اس کی حکومت ختم ہوچکی ہے۔