لاہور:متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب کیلئے حمزہ شہباز کا نام سامنے آنے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے حمزہ شہباز کے نام کی سفارش کردی ہے، پارلیمانی پارٹی کو حمزہ شہباز کے علاوہ دوسرے نام کا بھی کہا گیا۔
پنجاب کی پارلیمانی پارٹی نے دوبارہ بھی متفقہ طور پر حمزہ شہباز کا نام تجویز کیا۔ پارلیمانی پارٹی کی سفارشات نواز شریف کو بھی دی گئیں جس کے بعد حتمی فیصلہ نواز شریف کریں گے۔