چیئرمین سینیٹ کیخلاف یوسف رضا گیلانی کی اپیل پر فیصلہ آج سنایا جائیگا

108

اسلام آباد(آن لائن) صادق سنجرانی کے چیئرمین سینیٹ بننے کے خلاف یوسف رضا گیلانی کی انٹرا کورٹ اپیل پر اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق پر مشتمل 2 رکنی بینچ آج فیصلہ سنائے گا ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں2 رکنی بینچ فیصلہ سنائے گا۔ یوسف رضاگیلانی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی ،سنگل بینچ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے قرار دیا تھا کہ یہ عدالت پارلیمنٹ کے معاملات میں دخل انداز نہیں ہوتی، پارلیمنٹ کے معاملات پارلیمنٹ میں حل ہونے چاہئیں۔ سنگل بینچ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی تھی سید یوسف رضا گیلانی نے سنگل بینچ کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے جس پر آج فیصلہ سنایا جائے گا۔