سکھر(نمائندہ جسارت)رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اشیاخورونوش کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخ پر فروخت کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے، ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کے خلاف اسسٹنٹ کمشنرز، مختارکار، بیورو آف سپلائی، مارکیٹ کمیٹی کے افسران مقرر ہ نرخ پر فروخت کو یقینی بنانے کے سلسلے میں بازاروں، مارکیٹوں اور دیگر مقامات پر اچانک چھاپے ماریں گے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فور ی ایکشن ہوگا اور بروقت جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں انجمن تاجران، سبزی، گوشت، فروٹ ایسوسی ایشنز کے عہدیدار اور دکاندار ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر خیرپور سیف اللہ ابڑو نے ڈی سی آفس خیرپور میں رمضان المبارک کے دوران اشیا خورونوش کے نرخ مقرر کرنے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، انجمن تاجران، سبزی، گوشت، فروٹ ایسوسی ایشنز کے عہدیدار اور دکانداروں، مارکیٹ کمیٹی ، بیورو آف سپلائی کے افسران سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر اشیا خورونوش کے نرخ مقرر کیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق آٹا ایکس مل 62 روپے فی کلو، آٹاریٹیل64 روپے فی کلو ، میدہ ایکس مل 70 روپے فی کلو، میدہ ریٹیل 70 فی کلو، سوجی ریٹیل 70 روپے فی کلو، دال مصور درجہ اول 200 روپے، دال مصور درجہ دوئم180 روپے فی کلو، دال مونگ درجہ اول170 روپے فی کلو، دال مونگ بغیر دھلی ہوئی 150 روپے فی کلو، دال مونگ چھلکے والی درجہ اول150 روپے ، دال مونگ چھلکے والی درجہ دوئم 140 روپے فی کلو، دال ماش درجہ اول 260 روپے فی کلو، دال ماش درجہ دوئم 240 ، دال چنا پنجاب درج اول 165 روپے فی کلو، دال چنا پنجاب درجہ دوئم 145 روپے فی کلو، دال چنا سندھ 120 روپے کلو، بیسن درجہ اول 165 روپے فی کلو، بیسن دوجہ دوئم 130 روپے، ہلدی پائوڈر360 روپے فی کلو، سفید زیرہ50 گرام40 روپے، کالا زیرہ 50 گرام55 روپے، الائچی بڑی انڈین 50 گرام 150 روپے، چھوٹی الائچی 50 گرام250 روپے، دار چینی 50 گرام35 روپے، لونگ درجہ اول 50 گرام95 روپے، چھولے290 روپے فی کلو، چھولے سندھی 230 روپے فی کلو، سپر کرنل پرانا پنجاب170 روپے فی کلو، کرنل باسپتی پرانا سندھی 140 روپے کلو، باسپتی ٹوٹا پنجاب 75 روپے فی کلو،کائنات سیلا پنجاب درجہ اول 180 روپے فی کلو، کائنات سیلا درجہ دوئم 150 روپے فی کلو، اسٹیم چاول 190 روپے ، تازہ دودھ 120 روپے لیٹر، ابلا ہوا دودھ 110 روپے لیٹر، دہی 120 روپے فی لیٹر، گائے کا گوشت بغیر ہڈی کا 550 روپے فی کلو، گائے کا گوشت ہڈی والا500 روپے کلو، بھینس کا گوشت بغیر ہڈی کا 450 روپے اور ہڈی والا400 روپے فی کلو، بکرے کا گوشت 1100 روپے فی کلو، بکری کا گوشت800 روپے فی کلو، مچھلی ڈمبرا 2.5 کلو والی 450 روپے، مچھلی ڈمبرادو تا ڈھائی کلو والی 400 روپے ، مچھلی ڈمبرا 2 کلو والی 300 روپے، گڑ100 روپے فی کلو، گڑ کی شکر 120 روپے فی کلو، پستہ شکر مصری 120روپے فی کلو، برف کین 550 روپے ، برف فی کلو 6 روپے مقرر کیا گیا ہے۔