پرویز الٰہی وزیر اعلی کیلیے مضبوط امیدوار ہیں،فیاض چوہان

113

لاہور (آن لائن)وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض چوہان نے کہا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے لیے ایک مضبوط امیدوار ہیں،آئین کے مطابق ایک سیاسی جماعت کے ممبران وزیرِ اعلی کی تعیناتی پر پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ نہیں دے سکتے۔ فیاض چوہان نے اپنے بیان میں کہاکہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر ممبران کو سیٹ سے ہاتھ دھونا پڑ سکتے ہیں۔ اس موقع پر اسمبلی اراکین کا اپنی سیٹ سے ہاتھ دھونا اندھے کنویں میں چھلانگ لگانے کے مترادف ہو گا۔ علیم خان اور ترین گروپ کا واحد مطالبہ سردار عثمان بزدار کی تبدیلی رہا ہے۔ سردار عثمان بزدار کے استعفے کے بعد پی ٹی آئی کے تمام گروپس پارٹی ڈسپلن کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں۔