نئی امریکی پابندیوں پر ایران کی سخت تنقید

424

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے امریکی حکومت کی جانب سے نئی پابندیوں کو عوام کے ساتھ دشمنی قرار دے دیا۔ پابندیوں کے شکار ایرانی شہری پر الزام عائد گیا ہے کہ وہ اور اس کے نیٹ ورک سے جڑی دوسری کمپنیاں ایرانی حکومت کے انتہائی جدید بیلسٹک میزائل سازی میں مددگار و معاون ہیں۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت کوئی موقع ضائع نہیں کرنا چاہتی ۔