فیصل آباد میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع

431

فیصل آباد میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی جس سے کاروباری اورعام لوگ مشکلات کاشکارہوگئے۔ گزشتہ روزدن میں2-3بارتین سے 4گھنٹے بجلی بندرہی۔

ترجمان فیسکو فیسکو طاہر شیخ کاکہناتھاکہ نیو کلیئر پاور پلانٹس بند ہونے سے بجلی کی پیداوار میں کمی آئی ہے۔ بجلی کی طلب 2100 میگاواٹ جبکہ رسد 1700 میگاواٹ ہے۔

فیسکو ریجن میں بجلی کی 400 میگاواٹ کمی کا سامنا ہے ۔اُن کاکہناتھاکہ زرعی فیڈرز، رورل ایریاز میں بجلی کی بندش کر کے لوڈ مینجمنٹ کر رہے ہیں ۔ایک دو روز میں صورتحال بہتر ہو جائے گی۔