روسی وزیر خارجہ یوکرین اور افغانستان سے متعلق مذاکرات کے لیے چین پہنچ گئے

192

ماسکو: روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف یوکرین پر روسی فوجی حملے کے بعد سے پہلی مرتبہ چین کے دورے پرچینی صوبے ان ہوئی کے دارالحکومت پہنچ گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وہ افغانستان کی صورت حال سے متعلق دو روزہ مذاکرات کے لیے چینی صوبے ان ہوئی کے دارالحکومت پہنچے۔

 ان مذاکرات میں چین، امریکہ، کابل میں طالبان کی حکومت اور چند ہمسایہ ممالک کے نمائندے بھی شرکت کر رہے ہیں۔ لاوروف اس دورے کے دوران چینی ہم منصب وانگ یی سے بھی ملیں گے، جس دوران یوکرین کی جنگ کے موضوع پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ دورہ چین کے بعد روسی وزیر خارجہ بھارت جائیں گے۔