عمران خان عوامی مسائل کے لئے وزیراعظم نہیں بنے، شازیہ مری

471

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں شازیہ مری، فیصل کریم کنڈی اور عاصمہ ارباب عالمگیر، بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات سربلند خان نے کہا ہے کہ جو اس وقت ملکی سیاسی صورتحال گرم ہے۔

  یہ حالات کیوں ہوئے یہ حکومت کے گزشتہ ساڑھے تین سال کی کارکردگی ہے۔ عمران خاں عوامی مسائل کے لئے وزیراعظم نہیں بنے۔  مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے    شازیہ مری  نے کہا  جو اس وقت ملکی سیاسی صورتحال گرم ہے ۔ یہ حالات کیوں ہوئے یہ حکومت کے گزشتہ ساڑھے تین سال کی کارکردگی ہے ۔ انہوں نے کہا عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا، مہنگائی بڑھ گئی ۔ وزیر اعظم کہتا ہے میں آلو ٹماٹر کے ریٹ دیکھنے کے لیے نہیں ایا ۔ میں عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے نہیں آیا ۔  انہوں نے کہا حکومت نے جو دعوے اور وعدے کیے وہ پورے نہیں کیے۔ ڈالر کی قیمت کہاں پہنچ گئی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوئی۔  انہوں نے کہا عمران خان کرسی کا بھوکا ہے۔ اسے عوام اور ملک کا کوئی خیال نہیں اپنا اقتدار چاہیے۔ عمران خان اپنے اقتدار کی خاطر کچھ بھی کرنے کو تیار  ہے۔ اپبے اقتدار کی خاطر اپنے ہی وزیر اعلی کا استعفی لے لیا کہا کرتا تھا کچھ بھی ہوجائے اس کو تبدیل نہیں کروں گا۔ آج جمہوریت کی فتح ہو رہی ہے۔ پوری قومی قیادت اکھٹی ہے۔

انہوں نے کہا ملکی سیاسی صورتحال کافی گرم ہے۔ گزشتہ ساڑھے تین برسوں کی کہانی کی وجہ سے حالات یہاں پہنچے ۔ شازیہ مری نے کہا  پاکستانی عوامی پر مسائل بڑھ رہے ہیں ۔ حکومت کے ریلیف کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گے۔  انہوں نے کہا عمران خان کے پاس ڈالر کی قیمت بڑھنے سے دس ہزار بہانے ہوں گے۔ کرپشن انڈیکس بتا رہے ہیں کہ کرہشن میں اضافہ ہوا۔ وزیراعلیٰ کی اپنی کرپشن کی داستان ہے۔ 

انہوں نے کہا وزیراعظم اپنی کرسی بچانے کے لئے وزیراعلیٰ کو ہٹا رہے ہیں ۔ عمران خان عوام کی نہیں کرسی کی غرض ہے۔ انہوں نے کہا اقتدار کی حوس کے باعث عمران حالت دماغی حالت کھو چکا ہے۔8 مارچ کو تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں جمع کروائی پارلیمنٹ میں عوامی نمائندے نے محسوس کیا کہ اپوزیشن کا قدم عوام کے حق میں ہے۔ تمام قومی قیادت بلاول بھٹو کے ساتھ ہے۔ ارکان پارلیمنٹ غریب دشمن پالیسیوں کے ساتھ نہیں۔

انہوں نے کہا  ہمارے ساتھ دینے والوں کو گالیاں دی گئی۔  انہوں نے کہا  آج پھر پاکستان میں لوڈ شیڈنگ جاری ہے ۔ ڈیم خشک بجلی بھی مہیا نہیں کی جارہی ہے۔ کوئی باہر بیٹھا شخص ہمارے مسائل بتائے گا۔ اج سب کہہ رہے ہیں گو عمران گو کہے ہیں ۔  انہوں نے کہا عبدالستار ایدھی کا عمران خان کے بارے میں بیان سب کو یاد یے۔ حکیم سعید نے عمران خان کو غیر ملکی ایجنٹ کہا  فارن فنڈنگ پر عمران خان چل رہا ہے۔ فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کیس میں بار بار حکم امتناعی لے رہے ہیں۔

اسپتال کے نام پر پیسے لیکر جماعت پر لگائے۔ ممنوع لوگوں سے فنڈز لیے  گئے ۔ عمران خان ایک دن بھی مزید وزیراعظم رہا تو جمہوریت ملک اور معیشت کو نقصان ہوگا۔ دیکھنے میں عمران خان وزیراعظم ہوگا مگر یہ امر ہے ۔ اپوزیشن کے نمبر مکمل ہیں ۔ آزاد اور حکومتی اتحادی کو ملا کر ہمارے پاس تسلی بخش نمبر ہیں ۔ عمران خان اب عوام سے معافی مانگ لے