اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین ماضی میں بھی ہماراپر اعتماد دوست تھا اور مستقبل میں بھی رہے گا، چین نے یوکرین میں امن واستحکام کے لئے سفارتکاری اور ڈائیلاگ کے حوالے سے او آئی سی کے اقدام میں تعاون فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
چینی وزیرخارجہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے واضح پیغام ملا ہے چین ماضی میں بھی ہماراپر اعتماد دوست تھا اور مستقبل میں بھی رہے گا۔ چین کیلئے پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری بہت اہم ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کے لئے کمرشل لونز کے رول اوور پر آمادگی کااظہار کیاہے اس سلسلہ میں حکام کی سطح پرضابطے کی کارروائی جاری ہے جس کی تکمیل پر اس کااعلان کیاجائیگا۔