افغانستان انتشار سے نظام تک کے عبوری دور میں ہے، چینی صدر

260

بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ افغانستان اس وقت انتشار سے نظام تک کے عبوری لیکن نازک دور سے گزر رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چینی صدر نے یہ بات افغانستان سے متعلق بین الاقوامی مشاورت کے دوسرے دن کے مذاکرات سے قبل اپنے ایک  بیان میں کہی۔ افغانستان کے مستقبل کے بارے میں یہ بین الاقوامی بات چیت جنوبی چین کے صوبے ان ہوئی کے دارالحکومت تنشی میں جاری ہے۔

 صدر شی نے کہا کہ ایک پرامن، مستحکم، خوشحال اور ترقی کرتا ہوا افغانستان نہ صرف افغان باشندوں کی خواہش ہے بلکہ یہ تمام ممالک کے مفاد میں بھی ہے۔