شیخ رشید کوبلوچ طلبہ سے ملاقات کر کے شکایات سننے کا حکم

192

اسلام آباد(صباح نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے قائداعظم یونیورسٹی میں بلوچ طالب علموں کو ہراساں کرنے کے مقدمے میںوزیر داخلہ شیخ رشید کو آج بلوچ طلبہ سے ملاقات کر کے ان کی شکایات سننے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے آبزرویشن میں انتباہ دیا کہ اگر وزیر داخلہ نے ملاقات نہ کی تو انہیں عدالت طلب کیا جائے گا ،کسی نے بلوچ طلبہ کو ہراساں کیا تو وزیر داخلہ براہ راست ذمے دار ہوں گے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت میں وفاقی دارالحکومت میں واقع قائداعظم یونیورسٹی میں طالب علموں کو ہراساں کرنے کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایمان زینب حاضر مزاری ایڈووکیٹ درخواست گزاروں کی جانب سے پیش ہوئیں،عدالت نے عدالت کا برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ یہاں بلوچ طلبہ اتنے دن احتجاج کرتے رہے لیکن وفاقی حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑا ۔