ایم کیو ایم کے وفاقی وزراء نے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا

384

 اسلام آباد: متحدی قومی موومنٹ کے متحدہ اپوزیشن سے معاملات طے پانے کے بعد ایم کیو ایم کے 2 وفاقی وزرا فروغ نسیم اور امین الحق اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق اور وزیر قانون فروغ نسیم نے اپنے استعفے وزیراعظم عمران خان کو بھیج دیے ہیں۔ ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق حکومت سے معاملات طے نہ پانے کی وجہ ان کی سست روی ہے، وزیراعظم عمران خان انا کا شکار رہے، وہ اپنے وزرا کو بھیجتے رہے لیکن خود نہیں آئے، جبکہ اپوزیشن کی پوری قیادت ہمارے پاس بار بار آئی۔

ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اب خود بھی آجائیں تو بہت دیر ہوچکی اور ہم فیصلہ کرچکے ہیں ، رابطہ کمیٹی صرف اپوزیشن سے تحریری معاہدہ کی روٹین کے مطابق توثیق کریگی۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی حکومت سے علیحدگی سے حکمران اتحاد کی تعداد 164 جبکہ متحدہ اپوزیشن کی تعداد 177 ہوجائیگی۔