ہوانگ شن/بیجنگ ( آن لائن ) چین کے ا سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای کی خصوصی دعوت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے
تیسرے اجلاس میں شرکت کیلیے چین پہنچ گئے،سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایمبیسڈر محمد صادق بھی وزیر خارجہ کے ساتھ ہیں ۔ہوانگ شن(Huangshan ) بین الاقوامی ائرپورٹ پہنچنے پر چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق اور چینی وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔ وزیر خارجہ اپنے تین روزہ دورے میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے تیسرے اجلاس میں شریک ہوں گے ۔وزیر خارجہ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے، اپنے کلیدی خطاب میں افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کیلییمشترکہ کوششیں بروئے کار لانے اور ٹھوس اقدامات اٹھانے پر زور دیں گے