اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف کے منحرف رکن راجا ریاض نے کہا ہے کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے چودھری پرویز الٰہی کو ووٹ دینا مشکل ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جہانگیر ترین کے خلاف بہت کارروائیاں کی ہیں‘ سب ناراض لوگوں نے کہا ہے کہ ہم اپوزیشن کے ساتھ کھڑے ہیں‘جہانگیر ترین سے دو تین دن پہلے بات ہوئی تھی‘ وہ میرے موقف سے متفق تھے۔