وزیراعلی پنجاب وہی ہوگا جسے اپوزیشن نامزد کرے گی، آصف زرداری

368

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی نے دیر کردی ہے، وہ اب وزیر اعلیٰ پنجاب نہیں بن سکتے، نمبرز ہمارے پاس ہیں اپوزیشن جسے نامزد کرے گی وزیراعلیٰ وہی ہوگا۔

بلوچستان سے منتخب ایم این اے اسلم بھوتانی کے حکومت سے علیحدہ ہونے اور اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کے موقع پر پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ اب وزیراعلی پنجاب وہی ہوگا جسے اپوزیشن نامزد کرے گی، نمبرز گیم صرف ہمارے پاس ہے۔

سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ق لیگ والے رات بارہ بجے مبارکباد دینے آتے ہیں، صبح کہیں اور چلے جاتے ہیں، ملک کو بچانے کی غرض سے ہم نے (ق) لیگ کو بھی دعوت دی وہ ہمارے ساتھ چلنے کے لیے تیار تھے کہ معلوم نہیں انہیں کیا ہوا کہ وہ کہیں اور چلے گئے، (ق) لیگ تنگ نظر ہے، پرویز الہی وزیراعلیٰ نہیں بن سکتے، ان کا رویہ تبدیل کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نمبرز ہمارے پاس ہیں حکومت کے پاس نہیں، جسے اپوزیشن نامزد کرے گی وزیراعلیٰ پنجاب وہی ہوگا۔