حکومت کا جنازہ مولانا فضل الرحمٰن پڑھاینگے 

371
مولانا فضل الرحمن کی کال کے بعد ملک بھر کی اہم شاہراہوں پر دھرنا دے دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا ہے

تیمرگرہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے حکومت پانچ دنوں کی مہمان ہے ،مولانا فضل الر حمٰن جلد حکومت کا جنازہ پڑ ھاینگے ہماری جدوجہد سلیکٹرز کا کردار ختم کرنے اورملک میں جمہوری اقدار کی مکمل بحالی کے لئے ہے پوری قوم کووسیم اکرم پلس کے مائنس ہونے کی خوشی مبارک ہو ،جلد کے پی کا وزیر اعلی بھی تبد یل ہو گا ،عوام حقیقی تبدیلی ،امن اور جمہوریت کی خاطر اے این کا سا تھ دے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تیمرگرہ میں منعقدہ ورکرز کنونشن خطاب میں کیا ،کنونشن سے مرکزی سیکٹری مالیات سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان ،ایم پی اے حاجی بہادر خان ،مرکزی نایب صدر حسین شاہ خان یوسف ز ئی اور تحصیل تیمرگرہ سے چیئرمین شپ کے اُمیدوار ملک سجاد خان یوسف ز ئی نے خطاب کیا،اپنے خطاب میں ایمل ولی خان نے کہا کہ حکومت گرانے کے لے جب ایم این ایز کو خریدا جارہا تھا تو اس کو وکٹیں گرانے کا نام دیا گیا۔

آج جب و سیم اکرم پلس مستعفی ہو گیا اور ایم این ایز واپس جارہے تھے تو آج اُ نہیں لوگوں کو بے ایمان قرارد یاجارہا ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ لوگوں کو ایمان اور اسلام کے نام پر د ھوکہ دیا اور افغانستان میں جہاد کے نام پر ڈالر کمائے ،اپنے خطاب میں ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ عوام حقیقی تبدیلی ،امن جمہوریت اور ترقی کے لے 31مارچ کو بلدیا تی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اے این پی کے اُ میدواروں کو کا میاب کرا ئے۔