لاڑکانہ ،ڈاکٹرکی غفلت کے باعث 3 بچوں کی ماں چل بسی

188

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ کے شیخ زید وومن اسپتال میں 24 گھنٹوں کے دوران ایک اور تین بچوں کی والد خاتون دم توڑگئیں، لاڑکانہ کے قریب آریجا پھیڑو کی رہائشی خاتون یاسمین مگسی کو ورثا کی جانب سے زچگی کے لیے شیخ زید وومن اسپتال منتقل کردیا جہاں زچگی کے دوران خاتون دم توڑگئیں جس پر ورثا نے ڈاکٹروں پر غفلت برتنے کا الزام عائد کرکے متوفی خاتون کی نعش اسپتال کے باہر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر متوفی خاتون کے ورثا نے کہا کہ رات آٹھ بجے مریضہ کو اسپتال لائے تھے اور رات دو بجے سے صبح آٹھ بجے تک تین غلط آپریشن کیے گئے جس کے سبب مریضہ تڑپ تڑپ کر جاںبحق ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن میں بھی نا تجربہ کار عملے سے کام لیا گیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ غفلت برتنے والے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔