شہدادپور (نمائندہ جسارت )رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں تمام تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنر مختار کار اور تاجر نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام کو سستے داموں اشیا فراہم کرنے کیلیے ریٹ لسٹوں کے تعین کرنے کیلیے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ عمران الحسن خواجہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر شہدادپور جاوید احمد ڈاہری مختار کار شہدادپور امداد سیال کریانہ یونین کے صدر عبداللہ پنھور سمیت تمام تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنر اور مختارکار تاجر برادری کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں تاجر برادری سے رمضان المبارک کے مہینے میں سستے داموں ریٹ لسٹ بنانے کیلیے تجاویز طلب کی گئیں تمام تجاویز لینے کے بعد ہول سیل مارکیٹوں سے ریٹ لینے کے بعد ریٹ لسٹ مقرر کی گئی تمام کاروباری افراد کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی کہ ریٹ لسٹوں کو نمایاں جگہ آویزاں کیا جائے ریٹ لسٹوں کے دام پر روزمرہ کی اشیا فروخت کی جائے۔