عثمان بزدار مستعفی، پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب نامزد

467

اسلام آباد:حکومت نے چوہدری پرویز الہیٰ کو وزیر اعلیٰ پنجاب اور ایم کیو ایم کو گورنر سندھ کے ساتھ پورٹ اینڈ شپنگ کی وزارت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خلاف عدم اعتماد میں حمایت حاصل کرنے کے لیے پنجاب میں چوہدری برادران سے تعلقات بڑھانے کے لیے عثمان بزدار کا استعفی قبول کرلیا ۔

حکومت نے سندھ میں ایم کیو ایم سے حمایت حاصل کرنے کے لیے گورنرکے ساتھ پورٹ اینڈ شپنگ کی وزارت دینے کا وعدہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ق لیگ مرکز میں تحریک انصاف کی حکومت کی اتحادی ہے جس کے قومی اسمبلی میں ارکان کی تعداد 5 ہے تاہم ایک رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ وہ تحریک عدم اعتماد میں وزیراعظم کیخلاف ووٹ دیں گے۔