سپریم کورٹ: سندھ ہاوس پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم

454

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سندھ ہاوس پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا اور اضافی دفعات کے مطابق کارروائی کر کے منگل کو رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔


جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ کیا وزیراعظم کو عدلیہ پر اعتماد نہیں اور کیا انہیں غیر ذمہ دارانہ بیانات سے نہیں روکا جاسکتا؟، ایک رکن دوسری جماعت کو فائدہ دیتا ہے تو سسٹم کو خطرہ کیسے ہو گیا، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ پارلیمانی جماعت اپنے لیڈر کے خلاف عدم اعتماد کر سکتی ہے، پارٹی خود عدم اعتماد کرے تو کسی کے خلاف کارروائی نہیں ہوسکتی، پارلیمانی پارٹی وزیراعظم تبدیل کرنے کا فیصلہ کرے تو پارٹی سربراہ بادشاہ نہیں ہو گا۔

پیر کو چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے آرٹیکل 63A کی تشریح کے لیے صدارتی ریفرنس پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ پارلیمانی جماعت اپنے لیڈر کے خلاف عدم اعتماد کر سکتی ہے، پارٹی خود عدم اعتماد کرے تو کسی کے خلاف کارروائی نہیں ہوسکتی، پارلیمانی پارٹی وزیراعظم تبدیل کرنے کا فیصلہ کرے تو پارٹی سربراہ بادشاہ نہیں ہو گا۔