ن لیگ اور ایم کیو ایم رہنماؤں کی ملاقات، مشاورتی عمل جاری رکھنے کا فیصلہ

278

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن لیگ کے وفد کی پارلیمنٹ لاجز میں ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگی وفد میں احسن اقبال، ایازصادق، خواجہ سعد رفیق اور راناثناءاللہ شامل تھے۔ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق ن لیگی وفد نے خالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی ارکان سے ملاقات کی جس میں تحریک عدم اعتماد سمیت ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے وفد نے ایم کیوایم کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی اور ایم کیو ایم پاکستان کے تمام مطالبات کوجائز قرار دیا جبکہ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے مشاورتی عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔دوسری جانب ق لیگ کے اہنما پارلیمنٹ لاجزمیں ایم کیوایم رہنماو¿ں سے ملاقات کریں گے۔